Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، 27 ویں ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت اور عدالت عظمیٰ کے دائرۂ اختیار کی وضاحت کر دی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرۂ اختیار سے متعلق اہم اور تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلہ چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جاری کیا، عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں بلکہ ہم پلہ عدالتیں ہیں، تاہم وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے قانونی اصولوں کے حوالے سے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 189 کسی ایک عدالت کو دوسری کے ماتحت نہیں بناتا۔

فیصلے کے مطابق آئینی اور غیر آئینی مقدمات کو ایک ساتھ چلانے سے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اس لیے کلب شدہ مقدمات کو الگ الگ فورمز پر بھیجا جائے گا۔ آئینی نوعیت کے مقدمات وفاقی آئینی عدالت جبکہ عام اور ریگولر مقدمات سپریم کورٹ سنے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے آئینی نوعیت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں وفاقی آئینی عدالت منتقل تصور ہوں گی جبکہ کرایہ داری اور بعض خاندانی معاملات اس کے اختیار سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Related posts

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اے آئی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment