Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اپنے لیڈر کو رہا کرا کر دکھانا، خواجہ آصف کا علی امین کو چیلنج

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 دن میں عمران خان کو رہا کرا کر دکھانا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی تقریر پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین کی طرف سے بنگلادیش کا حوالہ دیا گیا اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی گئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہوتا۔ اگر اس کے پاس اتنے لشکر ہیں تو یہ دہشت گردی کنٹرول کر لے یا پھر یہ مان لے کہ یہ دہشت گردوں کے حلیف ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ علی امین کو اپنی تقریر میں یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ وہ پہلی بار شہباز شریف کو ملنے کس کی ہدایت پر آئے تھے۔ علی امین گنڈاپور جلسے میں رنگ بازی کرتے ہیں۔

انہوں نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج دیا کہ اپنے الفاظ پہ قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرا کر دکھانا۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرعمران خان کو 15 دن میں نہ چھوڑا گیا تو خود رہا کرائیں گے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment