Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جوڈیشل کمپلیکس حملہ ، مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار ، متعدد کے وارنٹ گرفتاری

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Related posts

حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، کابل دہشتگردی سے متعلق وعدے پورے کرے، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

اپیلیں منظور،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی سائفرکیس میں بری

admin

Leave a Comment