Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت میں عمر ایوب خان کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے عمر ایوب پیش نہیں ہوسکتے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سندھ کی فرنچ کمپنیز کو سرمایہ کاری کی دعوت

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

Mobeera Fatima

افغان فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے کلیئرنس ضروری، کئی پروازوں کو پاکستانی حدود میں انتظار کرنا پڑ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment