Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس ، پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا

پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان کیخلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے ،علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔  اس عرصے میں انہوں نے نظام کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا، اور انہیں بتایا گیا کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب نہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اس اذیت سے نہ گزارے۔ تفتیشی افسر پہلے دن ہی پیش ہو جاتا تو شاید نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔

Related posts

خاتون نے پانی سمجھ کر تیزاب سے کھانا پکا ڈالا؛ اہل خانہ ہسپتال منتقل

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 446 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

ملک بھر میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا

Mobeera Fatima

Leave a Comment