Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

امریکا سے واپس آکر پنجابی فلم کرنا ایک بڑا چیلنج تھا: اداکار شان

پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے کہا ہےکہ پنجابی فلم کرنا ان کیلئے ایک بڑا چیلنج تھا۔

شان شاہد آج کل اپنی ٹیم کے ہمران نئی فلم ‘بلھا’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ مختلف پروگرامز میں شرکت کررہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فلم سمیت انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

شان شاہد نے کہا کہ ایک ہی طرح کی فلم نہیں ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے بڑا ہو یا چھوٹا اداکار ہر کوئی رومانوی ہیرو بننا چاہتا ہے، ایکشن لوگ اس لیے نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس کی پروڈکشن مہنگی ہوتی ہے اور ایکشن بھی کرنا پڑتا ہے، جب تک اداکار خود کو ورساٹائل نہیں کرتا اس کیلئے اسکرپٹ محدود رہتی ہے۔

Related posts

30 سالہ بھارتی اداکارہ سڑک حادثے میں چل بسیں

Mobeera Fatima

سری دیوی کی فلم ’موم‘ کا سیکوئل، سیٹ سے خوشی کپور کی تصاویر وائرل

Mobeera Fatima

کسی کی بے وفائی برداشت نہیں کر سکتی، مہربانو

Mobeera Fatima

Leave a Comment