Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، گزشتہ مالی سال برآمدات میں اضافہ کے محرکات کا پتا لگا لیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی ایکسپورٹرز کیلئے ڈالرز منتقلی کی نئی پالیسی متعارف کروادی، نئی پالیسی میں ایکسپورٹرز اب 50 فیصد سرمایہ ڈالرز سے روپے میں منتقل کراسکیں گے۔

ذرائع وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام بھی ایکسپورٹرز کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا، اس سے قبل پہلے ایکسپورٹرز کو اپنے منافع کی 65 فیصد رقم تبدیل کرنے کی پابندی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز نے سرمایہ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھنے کی بجائے پاکستان منتقل کیا، آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس چھوٹ بھی برآمدات کے فروغ کی بڑی وجہ بنی۔

مشرق وسطی،سعودی عرب،شمالی افریقہ اور افغانستان میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ برآمدات میں اضافے کا باعث بنا، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو 2026 تک صرف ایک فیصد ٹیکس دینا ہے۔

Related posts

پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی عارضی دستاویزات کی شرط لاگو

Mobeera Fatima

63 اے نظرثانی کیس ، عمران خان کے وکیل علی ظفر کا سماعت کا بائیکاٹ

Mobeera Fatima

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین زیر حراست

Mobeera Fatima

Leave a Comment