Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بیروت پر اسرائیلی حملے دنیا کیلئے تباہ کن ہیں، وزیر اعظم

نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملے دنیا کیلئے تباہ کن ہیں۔ ترک صدر کے تقریر فلسطینیوں کے دلوں کو چھو لینے والی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد کہا کہ ترک صدر کے تقریر فلسطینیوں کے دلوں کو چھو لینے والی تھی۔ ترک صدر سے بہت سے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ترک صدر بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی بہت کڑی شرائط بھی پوری کردی ہیں۔ سعودی عرب، چین اور یو اے ای کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کا ہاتھ تھاما۔ ہم نے معاشی چیلنجز کو قبول کیا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملے دنیا کےلیے تباہ کن ہیں۔ بیروت میں حالیہ حملے جنگ کو وسعت دینے کی ایک چال کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کو وسعت دینا امن پسند دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔ ہم سب کو اسرائیل کے اس فعل کی مذمت کرنی چاہیے۔

Related posts

امریکی صدر کی حماس کو آخری وارننگ، خطرناک نتائج کی دھمکیاں

Mobeera Fatima

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ، قیمت 150 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے، بشریٰ انجم

Mobeera Fatima

Leave a Comment