Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل نے اپنے لئے تلخ اور تکلیف دہ انجام تیار کر لیا ، سخت سزا دینگے ، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کیخلاف گھناونا جرم کیا ہے، رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر اپنی بدنما فطرت کااظہار کیا ہے۔ اسرائیل کو اس جارحیت کی سخت سزا دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ انجام تیار کر لیا ہے، اور وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل کو اپنی اس حرکت کا بھرپور خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں ، ایرانی سائنسدانوں کے جانشین اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر مشن کو جاری رکھیں گے۔

Related posts

صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا ، امریکی اخبار کا دعویٰ

Mobeera Fatima

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، وزیر پیٹرولیم

Mobeera Fatima

Leave a Comment