Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا ، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ممکنہ حملے ہفتے کے آخر میں شروع ہو سکتے ہیں، جن میں ایران کے بجلی گھروں، آئل ریفائنریز سمیت توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، ایران پر حملے امریکا اور اسرائیل مشترکہ طور پر کریں گے۔

علاوہ ازیں کابینہ میٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ایران پر بھرپور حملوں سے قدامت پسند بتدریج کمزور ہوں گے، ایران پر حملوں کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل کا اعتماد کمزور پڑ رہا ہے، ایرانی جھوٹ بولتے اور وعدوں سے پھر جاتے ہیں، امریکا صرف فتح چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی حملوں میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تقریباً تباہ ہو چکے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرنے دیں گے۔

Related posts

حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 29 رہنمائوں کی لاشیں برآمد

Mobeera Fatima

سعودی عرب کا ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کا معترف

Mobeera Fatima

بیروت پر اسرائیلی حملے دنیا کیلئے تباہ کن ہیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment