Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے ایک ہفتے میں نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے ایک ہفتے میں نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ایک ہفتے میں عملدرآمد نہیں ہوتا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ ابھی تک نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا کیا؟ جس پر شبلی فراز کے وکیل نے جواب دیا کہ نہ بتا رہے ہیں اور نہ رپورٹ دے رہے ہیں۔

Related posts

پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم

Mobeera Fatima

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے

Mobeera Fatima

سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment