Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئی ایس آئی کو فون ٹریس کرنے اور سننے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایس آئی کو فون کال ٹریس کرنے کا اختیار دینے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

فہد شبیر نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کا اجازت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ دائر کردہ درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں آئی ایس آئی کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے۔ پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان کا آئین شہریوں کو پرائیویسی اور آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کے فون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے۔

شہری نے درخواست کی حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کی کارروائی معطل کرے۔ حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ پی ٹی اے ایکٹ کے سیکشن 56 کے رولز بنائے جائیں۔

Related posts

ٹیکس نفاذ کیخلاف فلور ملز کی ملک گیر ہڑتال کا دوسرا روز، آٹے کی سپلائی بند

Mobeera Fatima

بائولنگ اوسط 100 ، بیٹنگ کی 9 ہے ، وسیم اکرم نے فہیم اشرف کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھا دیا

Mobeera Fatima

پاک ویسٹ انڈیز تین روزہ وارم اپ میچ 10 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment