Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن امریکا کی ہر بات نہیں مان سکتے ، ایران

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سامنے والے کی ہر بات مان لیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کبھی مذاکرات سے نہیں ڈرا اور نہ ہی پیچھے ہٹا ہے، امریکا سے بات چیت میں صرف ملکی مفاد دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنی حدود طے کر رکھی ہیں جن کا احترام ضروری ہے، ہم وہی کریں گے جو ملک اور عوام کے بہتر مفاد میں ہو گا۔

اسلام آباد وفد بھیجنے کے سوال پر ابراہیم عزیزی نے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے ایران کو مثبت اشارے ملتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آج یا کل مزید جائزے کے بعد مذاکرات کے امکان پر غور کریں، مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ امریکی مذاکراتی ٹیم ایران کے پیغامات کا مثبت اشارہ دے ، امریکا دباؤ ڈالنے والی پالیسی کے تحت غیر ضروری مطالبات کرے گا تو ایسے مذاکرات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

Related posts

اٹاری بارڈر بند ، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے

Mobeera Fatima

اسرائیل کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے ، ایرانی صدر

Mobeera Fatima

امریکہ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment