Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران ، اسرائیلی جاسوس اور جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث 3 کو سزائےموت

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اعلیٰ جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 افراد کو موت کی سزا سنائی دی گئی۔

جوہری سائنسدان فخر زادہ کو نومبر 2020 میں تہران کے قریب ایک ہائی وے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے بتایا کہ ابتدائی قانونی کارروائی ارمیہ میں ہوئی اس کیس میں شامل افراد کے خلاف الزامات کی نوعیت انتہائی سنجیدہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تحقیقات کے نتیجے میں مغربی آذربائیجان صوبے میں گرفتار کیے گئے 8 افراد میں سے تین پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام لگایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ان تینوں افراد پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے الکحل مشروبات کی اسمگلنگ کے بہانے ایران میں ایسے آلات منتقل کیے، جو مبینہ طور پر فخر زادہ کے قتل کے لیے استعمال کیے گئے۔

Related posts

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پرائیویٹ اداروں کیلئے بھی ہے، وزیر تعلیم پنجاب

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ایس سی او اجلاس ، راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment