Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آئی پی پی نے(ن ) لیگ سے پنجاب کابینہ میں2وزارتیں مانگ لیں

ن لیگ کی اتحادی پارٹی آئی پی پی نے بجٹ کے بعد صوبائی کابینہ میں دو وزارتیں مانگ لی ہیں۔

ذرائع آئی پی پی کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں دو وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی نے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لئے وزارتوں کا مطالبہ کیا،ن لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ایک پارلیمانی سیکرٹری یا کسی محکمہ کی چیئرمین شپ دینے کا عندیہ دیا گیا،آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

ذرائع آئی پی پی کے مطابق عبد العلیم خان کی وطن واپسی پر ن لیگ کی قیادت اور آئی پی پی قیادت کے درمیان معاملات طے کیے جائیں گے۔

Related posts

آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومتی اخراجات میں کمی

admin

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وفود پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment