Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

انضمام الحق نے ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے بھارتی فاسٹ بائولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے۔

نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں پر آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

پروگرام میں شریک سلیم ملک نے کہا کہ انضی! میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں، جب کچھ ٹیموں کی بات آتی ہے تو آنکھیں بند رکھی جاتی ہیں اور ہندوستان ان ٹیموں میں سے ایک ہے۔ یہی پاکستانی بائولرگیند کو ریورس سوئنگ کردیتے تو ہنگامہ برپا ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس سوئنگ کررہے ہیں تو اس کا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔

Related posts

مالدیپ کے صدر پر حملہ کرنے کے الزام میں خاتون اور دو وزراء گرفتار

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کی قیادت کرنے کیلئے بیتاب ہوں: مارنوس لبوشین

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، 90 ہزار کا سنگ میل عبور کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment