Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو اضافی میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز مئی میں ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان سیریز فیصل آباد اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا آغاز 25 مئی کو فیصل آباد اقبال اسٹیڈیم سے ہوگا، 17سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گی، یہاں آخری بار اپریل 2008 میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان میچ ہوا تھا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 مئی، دوسرا 27 مئی کو فیصل آباد میں ہوگا، باقی تین میچ 30 مئی، یکم جون اور 5 جون کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس سیریز کے تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے، بنگلہ دیش کی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی، ٹریننگ سیشنز 22 سے 24 مئی تک فیصل آباد میں ہوں گے، یہ سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کا حصہ ہے۔

Related posts

محمد یوسف کے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کوچز کیساتھ اختلافات تھے ، اندرونی کہانی

Mobeera Fatima

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

Mobeera Fatima

چین کیجانب سے بھی بھارت کو دھچکا، ارونا چل پردیش کا نام تبدیل کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment