Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ کی ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔

وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے اور اس فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشینوں کی تنصیب کے لیے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ اور کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا۔

Related posts

انڈے فی درجن 293 روپے کے ہو گئے

Mobeera Fatima

کاملا ہیرس جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment