Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ، قیمت 277.68 روپے ہو گئی

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو 12 پیسے کم ہو کر 277 روپے 68 پیسے پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کا بھائو 277 روپے ، 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 159 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 81 ہزار 643 کی سطح پر آ گیا

Related posts

ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی، انتباہ جاری

Mobeera Fatima

پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment