Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی

مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا رجحان جاری ہے۔

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی ہوگئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 22.88 فیصد ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154 روپے تک مہنگا ہوا،رواں ہفتے دال چنا 13 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران  دال مسور فی کلو 5 روپے اورایک روپے 79 پیسے مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 10 روپے تک مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 52 روپے تک کمی ہوئی،اسی طرح پیاز کی فی کلو قیمت میں چھ روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی،لہسن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک کی کمی ہوئی۔

Related posts

مریم نواز ، کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب آفس حملے کا مقدمہ خارج

Mobeera Fatima

نادیہ خان اپنا عجیب و غریب نفسیاتی مسئلہ بتا کر پھنس گئیں

admin

بیساکھی میلہ ، پاکستان نے ریکارڈ ویزے جاری کرکے سکھ یاتریوں کے چہروں پر مسکراہیں بکھیر دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment