بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو سی پی ایل میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے لیے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر بھارتی صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے دو پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور محمد عثمان طارق کے ساتھ معاہدہ کیا جس پر بھارتی صارفین کی جانب سے سپر اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فوراً معاہدے کو ختم کیا جائے۔
محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جبکہ آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے۔