Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارتی وزیراعظم کو جی 7 اجلاس میں شرکت کیلئے کینیڈا کی جانب سے دعوت نامہ نہیں دیا گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر ایک اور رسوائی، کینیڈا نے جی 7 اجلاس میں اب تک مدعو نہیں کیا۔

مودی دعوت نامہ نہ موصول ہونے کی وجہ سے وہ ممکنہ طور پر چھ سال میں پہلی بار اس اہم عالمی اجلاس سے غیر حاضر رہیں گے، جی سیون اجلاس 15 سے 17 جون کو کینیڈا کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔

کینیڈا کا جی 7 سربراہی کانفرنس میں مودی کو مدعو نہ کرنا بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے شرمندگی چھپانے کی ناکام کوشش اور دعویٰ کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کو کینیڈا کی جانب سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے دعوت دی بھی تو مودی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب کینیڈین حکومت یا جی 7 کانفرنس کے ترجمان نے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ آیا نریندر مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں دی جائے گی۔

Related posts

کم جونگ ان کا خودکش ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم

Mobeera Fatima

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

Mobeera Fatima

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment