Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارتی کبڈی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد

بھارتی کبڈی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کبڈی چیمپئین شپ اور ورلڈ کپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی۔ بھارتی ٹیم پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔

سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن کی وجہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینا قرار دیا۔

سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا نے کہا کہ بھارت کبڈی حکام کو اس حوالے سے کئی مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی مگر منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے جاتے بھارتی ٹیم ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

Related posts

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں توسیع

Mobeera Fatima

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

Mobeera Fatima

ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے کوچ لوئیس مینوٹی انتقال کرگئے

admin

Leave a Comment