Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ، ہمیں ڈیلی الائونس کا کہا جا رہا ہے ، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ

 پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ڈیلی الائونس کو زخموں پر نمک چھڑکنے اور اپنی بے عزتی کے مترادف قرار دیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے،  یہ ہماری بے عزتی ہے ، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے۔

کھلاڑیوں کا مزید کہنا ہے کہ ڈیلی الاؤنس پہلے بھی وقت پر نہیں ملتا اور اب 400 روپے کی بات کی جا رہی ہے، روزگار ہے نہیں ، اگر حالات اسی طرح چلتے رہے تو ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ، ملک کی وجہ سے سب کچھ ہے  لیکن 400 روپے الاونس کی بات سن کر بہت دکھ ہوا ، کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں اور ہمارے ڈیلی الاؤنس کی سب کو تکلیف ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

Mobeera Fatima

پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment