Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے دوران پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔

گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے پرمٹس کی سالانہ نیلامی ایک تاریخی موقع ثابت ہوئی، جہاں استور مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ، نانگا پربت کنزروینسی ایریا کیلئے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں شکار سفاریز کے مالک نے حاصل کیا۔

نیلامی کی یہ تقریب فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس گلگت میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی و غیر ملکی شکاریوں، منتظمین اور ماہرینِ جنگلی حیات نے شرکت کی، اس موقع پر نہ صرف مارخور بلکہ دیگر نایاب جانوروں کے شکار کے پرمٹس بھی نیلام کئے گئے۔

حکام کے مطابق شکار سیزن 2025-26  کے لئے مجموعی طور پر 118 جانوروں کے شکار کے پرمٹس پیش کئے گئے، جن میں 4  استور مارخور، 100 ہمالیائی آئی بیکس اور 14 بلیو شیپ شامل ہیں۔

Related posts

قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایت

Mobeera Fatima

پی آئی اے کا کینیڈا سے آنیوالی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

گووندا کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment