Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارتی غرور خاک میں مل گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف طنزیہ اشتہار انڈیا کے گلے پڑ گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بھارتی غرور خاک میں مل گیا۔

میچ سے قبل بھارتی براڈ کاسٹر نے ایک طنزیہ اشتہار جاری کیا تھا جو بھارت کے ہی گلے پڑ گیا، اس اشتہار میں بھارتی فتح کے بارے دعویٰ کیا گیا تھا۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست تھی، بھارتی براڈ کاسٹر نے ایک پرومو جاری کیا جس میں کپ کیک کے ذریعے جنوبی افریقی ٹیم کو کمزور اور بھارتی ٹیم کو مضبوط دکھایاگیا۔

اس اشتہار میں بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ فین کو ریسٹورنٹ میں میز پر رکھے کپ کیک کی جانب جاتے دکھایا گیا، اس موقع پر جنوبی افریقہ کا فین یہ کپ کیک اٹھا لیتا ہے اور بھارتی فین سے سوری کہتا ہے۔

اس موقع پر بھارتی فین نے طنزیہ انداز میں جنوبی افریقی فین کو نیچا دکھاتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں لیکن سوری 2024 کا ورلڈ کپ ہم جیتے تھے اور آنے والا سپر ایٹ کا میچ بھی ہم جیتیں گے، یہ کپ کیک آپ ہی رکھ لو۔

Related posts

فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں

Mobeera Fatima

بھارتی فیملی کی شاہین شاہ سے بھارت کیخلاف اچھی باولنگ نہ کرنے کی فرمائش

admin

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویسٹ انڈیز کا شائقین کو ایک کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment