Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت دہشتگردی کر رہا ہے ، مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار

 آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر چپٹر کے زیر اہتمام مظفر آباد میں kashmir struggles under siege” کےعنوان سے سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

سیمپوزیم میں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدر ی انوار الحق ، کنوئینر آل پارٹیز غلام محمد صفی ، سینیٹر مشاہد حسین سید ،وزرائے حکومت ، اظہر صادق ، چوہدری محمد رشید، تقدیس گیلانی ، پیر مظہر سعید شاہ ، سینئر پارلیمنٹیرین قمر زمان کائرہ ، ممبر آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالحمید لون، صدر یوتھ پارلیمنٹ عبید قریشی ، سمیت قائدین حریت کانفرنس ، آفیسران ، طلبا و طالبات ، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر چیپٹر غلام محمد صفی نے کہا کہ امریکہ اور بھارت سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے ۔ کشمیریوں کو بھارتی جنگی جرائم کے خلاف اور آزادی کے حق میں آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ دنیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے ۔ استصواب رائے کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے ۔ آل پارٹیر حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کا جامع حل چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ مذاکرات کے بجائے مسئلہ کشمیر بین الاقومی تسلیم شدہ حل یعنی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، ایسے کسی فریق کی ثالثی قبول نہیں کریں گے جو بھارت کا سٹریٹیجک پارٹنر ہو۔ بھارت ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں کا تاریخی رشتہ ہے پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ مستحکم پاکستان سے ہی مسئلہ کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے، اگر پاکستان مضبوط ہو گا تو دنیا پاکستان کی بات سنے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی ضروری رنگ لائے گی ۔ ہمیں اپنے بیانیہ کو مضبوط اور ٹھوس بنانا ہو گا۔

سابق سینیٹر مشاہد حسین نے سیمپوزیم سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ بھارت ریاستی دہشتگردی مین ملوث ہے ، بھارت کےساتھ 5 اگست 2019 کے بعد سے تجارت بند کر دی گئی ہے۔ بھارت جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا پاکستان بھارت کیساتھ  تجارت کرے گا اور نہ ہی بھارت کے ساتھ  مذاکرات کیے جائیں گے ، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

تقریب کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر مختصر ڈاکیومینٹری دکھائی گئی جس میں بھارتی مظالم کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔

سیمپوزیم سے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر آزاد کشمیر حکومت کے عزم کے میں بارے شرکاء کو آگا ہ کیا۔

Related posts

ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے امریکہ سے تعاون مانگ لیا

Mobeera Fatima

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment