Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت نے اپنے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں اپنے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے جنگی طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ جبکہ بھارتی میڈیا نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کر دیں۔

واضح رہے کہ رات گئے بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملہ کیا اور 24 میزائل فائر کیے۔ جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا  گیا۔ پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز مار گرائے جبکہ 3 ڈرون بھی تباہ کیے۔

پاکستان آرمی نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد چیک پوسٹوں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو تباہ کیا۔

پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

Related posts

کرکٹ لیجنڈز کا ٹاکرا آج، پاکستان فائنل کا فیورٹ

Mobeera Fatima

روس میں ایک مسافر طیارہ تقریباً 50 افراد سمیت لاپتہ

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment