نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے آج فائرنگ اور جوابی کارروائیوں کی روک تھام پر اتفاق کیا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں فائرنگ و فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل اور سخت مؤقف برقرار رہے گا۔ اور دہشتگردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے دونوں ممالک سے پوری رات بات چیت کی اور اس کی ثالثی کے باعث پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔
