Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارت ، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ، 35 زخمی

بھارتی ریاست بہار کے دارالخلافہ پٹنہ کے ایک مندر میں گزشتہ شب بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

ضلع جہان آباد میں بھگدڑ اس وقت مچی جب نیشنل کیڈٹ کور کی جانب سے مبینہ طور پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا گیا۔

مندر میں سالانہ مذہبی تقریب منعقد کی جا رہی تھی جس میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد مندر اور ارد گرد جمع تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہجوم کے انتظام میں مصروف نیشنل کیڈٹ کور کے کچھ رضاکاروں نے ایک پھول بیچنے والے کی لڑائی کے بعد لاٹھی چارج کیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہدین نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ پولیس و انتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے رونما ہوا ہے ، دوسری جانب جہان آباد کے سب ڈویژنل آفیسر نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ این سی سی کے رضاکاروں نے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا تھا۔

Related posts

سعودیہ عرب: پہلی بار روبوٹک طریقے سے دل کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

Mobeera Fatima

مسجد الحرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے انتظامیہ نے پردہ اٹھا دیا

Mobeera Fatima

پارلیمنٹ آج ارشد ندیم کو مبارکباد دے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment