Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا کے مقام پر پا نی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ کے مقام پر پانی کا بہائو 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار اور سلیمانکی کے مقام پر 69 ہزار کیوسک ہے۔

نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، دریاؤں کے کنارے رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Related posts

شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

Mobeera Fatima

امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں

Mobeera Fatima

پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم

Mobeera Fatima

Leave a Comment