Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کر دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر چکی ہیں۔  وفاقی حکومت کے پاس پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیٹرول پر عائد لیوی میں 9 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، حادثات میں 14 افراد جاں بحق، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی

Mobeera Fatima

حق اور سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment