Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آپریشن شعبان ، بلوچستان میں مزید 9 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے نتیجے میں 9 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپے خارجیوں کو فضائی اور زمینی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، آپریشن شعبان میں ہلاک خارجی دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگرکارروائیو ں میں 88 خارجی ہلاک ہو چکے ہیں ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، ذرائع کے مطابق 6 اور 7 جولائی کو بھی مختلف کارروائیوں میں 26 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے، جس سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو نمایاں نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں جدید انٹیلی جنس، فضائی نگرانی اور زمینی دستوں کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی گئیں۔ پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

Related posts

کراچی میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

پتنگ بازی کی اجازت ، پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment