لاہور، تین روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج پھر 22 روپے کا اضافہ ہو گیا، نئی سرکاری قیمت 563 روپے کلو مقرر کر دی گئی۔
ہفتہ کے روز برائلر مرغی کے گوشت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 22 روپے کلو بڑھی۔
تین روز میں مرغی کے ساتھ ساتھ فارمی انڈوں کے نرخ میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا ہے، انڈے 254 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں برائلر مرغی کا گوشت 640 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ انڈے 260 فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
ملک بھر میں زندہ برائلر مرغی کی تھوک اور پرچون قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے۔گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
پشاور میں بھی چکن کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، بیس روپے اضافے کے بعد فی کلو زندہ مرغی 425 روپے کی ہوگئی، اس بارے میں دکاندار کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ کے بعد قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ٹیکسوں میں اضافے کا اثر مارکیٹ پر پڑا ہے۔