Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  80 ہزار 103 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا۔ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79553 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے ہو گئی۔

Related posts

مرغی کے گوشت کی قیمت 574 روپے فی کلو مقرر

Mobeera Fatima

مزید دو ممالک شینگن ممالک کا حصہ بننے کیلئے تیار

Mobeera Fatima

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment