Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی عمران خان کی درخواست مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔

عمران خان کی  درخواست پر سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی ، درخواست پر جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں۔

جیل انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے۔

عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی روشنی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔

Related posts

پشاور، روٹی کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 403 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پنجاب میں جیلوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے کتنے ہزار جدید کیمرے لگا ئے جا رہے ہیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment