Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، اڈیالہ جیل کے اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر ان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل افسران کے فیصلے کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا ، جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں نے کل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیا ہے ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال سے بھی سکیورٹی اداروں نے تفتیش کی ہے۔

Related posts

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ کے باہر ریلی

Mobeera Fatima

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment