Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان مریم نواز اور ان کے پاپا کے اعصاب پر سوار ہیں ، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی گئی، عمران خان مریم نواز اور ان کے پاپا نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں ہو کر بھی جعلی فارم 47 کا سازشی ٹولہ بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے، بانی پی ٹی آئی پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر لندن بھاگنے والا نہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ سازشی ٹولہ جتنا بانی پی ٹی آئی کو دباتا ہے وہ اتنا ہی مضبوط بنتا ہے، وہ قوم کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔

Related posts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

محرم الحرام کے دوران وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment