Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔

شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا دیا ہے ، شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے ممبر اسمبلی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے، ملاقات میں شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔اس دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟۔

پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا اور سوال اُٹھایا کہ ہم سب کو بتایا جائے مروت کو کیوں نکالا؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پر حل کریں گے۔

Related posts

شادی کا اتنا ذکر کر لیا، شاید اسی وجہ سے نہیں ہو رہی: لائبہ خان

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہو چکا، بلاول بھٹو زرداری

Mobeera Fatima

اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ نفاذ بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment