Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل سے دلچسپی نہیں تو مستعفی ہو جائیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل سے دلچسپی نہیں تو مستعفی ہو جائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا و کرم میں امن و امان کے لیے آل پارٹیز کانفرنس میں صوبائی حکومت کا شرکت سے انکار شرمناک ہے۔ جو جماعت 12 سال سے خیبرپختونخوا میں اقتدار میں ہے اسے صوبے میں امن نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے۔ اور جب تمام تحریکیں تمام کارڈ پٹ گئے تو پشتون کارڈ کو لسانیت کے طور استعمال کیا جارہا۔ پشتونوں کے بچوں کو بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو صوبے میں قیام امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا۔

Related posts

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ، دیگر ٹیمیں آ سکتی ہیں ، بھارت کو کیا مسئلہ ہے ؟ پی سی بی

Mobeera Fatima

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment