Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

آئی سی سی وفد نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہارکر دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آ ئی سی سی کے وفد کی ملاقات ہوئی اور آ ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی نے وفد کا کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے کئے انتظامات اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

آ ئی سی سی وفد کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ منیجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان،سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے دوران آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی۔

وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے کئے گئے انتظامات اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوے تسلی بخش قرار دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوے کہا کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔

Related posts

حبا بخاری کا نماز کے بعد فون پر پھونک مارنے کا انکشاف

Mobeera Fatima

عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، پاکستان میں جیل سب سے محفوظ جگہ ہے، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

ٹیلی گرام کے بانی ضمانت پر رہا، فرانس چھوڑنے پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment