Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔ہماری بانی پی ٹی آئی سے بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے اوپر ظلم ہوتا رہاتو ہم پوری دنیا کو بتاتے رہے،میرے ساتھ ظلم ہوا تو اس وقت کے طاقت ور ترین شخص کا نام لیا۔

Related posts

تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 86 ہزار ، 862 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment