Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

میں نے ایران معاملہ ایک میزائل فائر کیے بغیر کامیابی سے حل کیا، باراک اوباما کی ٹرمپ پر شدید تنقید

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ میں نے ایران معاملہ ایک میزائل فائر کیے بغیر کامیابی سے حل کیا۔

باراک اوباما نے ایران کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں ایران کا معاملہ ایک بھی میزائل فائر کیے بغیر کامیابی سے حل کیا تھا۔

باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ایران سے 97 فیصد افزودہ یورینیم نکلوانے میں کامیاب رہی اور یہ تمام عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نہ بڑی جنگ کی ضرورت پیش آئی، نہ بے شمار لوگوں کی جانیں گئیں اور نہ ہی آبنائے ہرمز بند کرنا پڑی۔

اوباما نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ ایران جنگ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا بہتر حل ممکن تھا۔

Related posts

لاس اینجلس میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ، لاکھوں افراد کا انخلاء

Mobeera Fatima

پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران میں جنگ بندی خوش آئند ہے ، افغان حکومت

Mobeera Fatima

بھارت جانے والے طیارے کی میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment