Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نوجوانوں کو ماہانہ 60 ہزار روپے کس طرح ملیں گے؟ حصول کا طریقہ جانیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ جس کے تحت منتخب نوجوانوں کو تین ماہ کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

محکمہ تحفظ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی پنجاب کے مطابق پروگرام کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو ماحولیاتی گورننس، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پالیسی سازی میں عملی کردار ادا کرنے کے لیے “کلائمیٹ وارئیرز” کے طور پر تیار کرنا ہے۔

محکمہ کے مطابق پروگرام میں 50 فیصد نشستیں طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں تاکہ ماحولیاتی شعبے میں خواتین کی مؤثر شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

انٹرن شپ کے دوران شرکا کو فیلڈ لرننگ، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کے دفاتر کے مطالعاتی دورے، کیپسٹن پروجیکٹس اور ماہرین کی نگرانی میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کی عمر 20 سے 27 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ جبکہ کم از کم بیچلر ڈگری کے ساتھ 75 فیصد نمبر یا 4.0 میں سے 3.0 سی جی پی اے ہونا لازمی ہے۔ پروگرام مختلف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے گریجویٹس کے لیے کھلا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی ایم پی اے کا چالان کرنے پر 2 ٹریفک اہلکار معطل

admin

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،اختلافی نوٹ سامنے آگئے

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment