Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت مکمل ناکام ،ایل پی جی کی قیمت 241 روپے مقرر لیکن 500 میں فروخت ہورہی، حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایل پی جی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر کی ہے لیکن ملک بھر میں یہ 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں اتنا بڑا فرق ہے تو حکومت کی رٹ کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے جب کہ ایل پی جی کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صنعتوں کو سستی گیس فراہم کی جائے تو صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا، برآمدات بڑھیں گی اور معیشت کو سہارا ملے گا، مگر موجودہ حالات میں مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر ہے جس کا بوجھ عام شہری برداشت کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں حالیہ کمی کو بھی ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صرف ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کرکے “حاتم طائی کی قبر پر لات ماری”۔ آج بھی پیٹرول پر پٹرولیم لیوی سمیت 118 روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

Related posts

ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو جیل بھیج دیں ورنہ ذلیل نہ کریں ، علیمہ خان

admin

پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

Mobeera Fatima

حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment