لاہور: ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے۔ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع کا گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کی ہدایت کر دی گئیں۔
محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے داخلی راستوں پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے فلیکسز لگا دیئے ہیں۔ جبکہ کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔
