Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج  اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیاہے، مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال اور گجرات میں بارش کاامکان ہے۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور،ملتان اوربھکرمیں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار، قلات اورمستونگ میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Related posts

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیل طلب کرنے کی درخواست

Mobeera Fatima

سینیٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش

Mobeera Fatima

ایس آئی ایف سی اور حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment