Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

سر میں جوؤں کی بھرمار، ندا یاسر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف ٹیلی ویژن میزبان ندا یاسر کی جانب سے اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک انکشاف سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے, جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے سر میں جوؤں کی بھرمار ہوگئی تھی۔

ندا یاسر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ دبئی سے ہیئر ایکسٹینشنز لگوائی تھیں، جو مکمل طور پر بالوں میں سلوائی گئی تھیں اور ظاہری طور پر نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

ندا یاسر نے بتایا کہ لمبے بال ملنے پر بے حد خوش تھیں اور باقاعدگی سے ان ایکسٹینشنز کی صفائی کے لیے شیمپو بھی استعمال کر رہی تھیں، تاہم شیمپو کے بعد میرے قدرتی بال تو جلد خشک ہو جاتے تھے، مگر جہاں ایکسٹینشنز لگی ہوتی تھیں وہ حصہ اکثر نم رہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی نمی بعد میں سر میں جوؤں کے لیے موزوں جگہ بن گئی، صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی انہوں نے فوری طور پر پارلر جا کر ہیئر ایکسٹینشنز نکلوا دیے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

Related posts

منیب بٹ نے بیٹیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی قرار دے دیا

Mobeera Fatima

ایشوریا رائے سب کے لیے رول ماڈل ہیں، ابھیشیک بچن کا اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام

Mobeera Fatima

جنید صفدر کا ولیمہ؛ وزیراعظم ،فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment