Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر انکی بیٹی کا ردعمل آ گیا

سوشل میڈیا پر معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے ان خبروں کی واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے عابدہ پروین کی بیٹی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز لاہور کے علاقے دلگران چوک کی ایک رہائشی خاتون کا انتقال ہوا تھا جن کا نام عابدہ پروین تھا، جس کی بنیاد پر غلط فہمی پیدا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام خبریں سراسر غلط ہیں، میری والدہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند ذرائع پر ہی اعتماد کریں اور غیر مصدقہ معلومات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

Related posts

معروف کلاسیکل رقاصہ اور استاد اندو مِٹھا انتقال کرگئیں

Mobeera Fatima

مس یونیورس کا انتخاب کس طرح کیا گیا؟ سابق جج نے راز کھول دیا

Mobeera Fatima

قوی خان ضرورت مند گھرانوں کی بچیوں کے رشتے ڈھونڈ کر شادیاں کرواتے تھے، افتخار ٹھاکر

Mobeera Fatima

Leave a Comment