سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے کمنٹری کے دوران انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسل پرستانہ تبصرے سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
اتوار کوآئی پی ایل کے میچ میں سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے بائولرز کا بھرکس نکالا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بناکر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا۔
اس میچ میں راجستھان رائلز کے بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔ آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیے، جوکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کا سب سے مہنگا اسپیل ہے۔
میچ کے دوران ہربھجن سنگھ نے ہندی میں کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔